ETV Bharat / city

Second Day of Bharat Bandh in Bengal: بنگال میں عام زندگی پر کوئی اثر نہیں - سی پی آئی ایم کی مزدور تنظیم سی آئی ٹی یو

دو روزہ بھارت بند کے دوسرے دن ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع پر بند کا کوئی خاص اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔ چند مقامات پر بند حامیوں نے بھارت بند کی حمایت میں احتجاج کیا لیکن اس کے عام زندگی پر اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

second day of bharat bandh in bengal
بنگال میں عام زندگی پر کوئی اثر نہیں
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 1:49 PM IST

سی پی آئی ایم کی مزدور تنظیم سی آئی ٹی یو سمیت مختلف مزدور تنظیموں کی جانب مرکزی حکومت کی عوام مخالف معاشی پالیسی کے خلاف دو روزہ بھارت کا آج دوسرا دن ہے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ میں بند کا معمولی اثر پڑا۔ عام لوگوں نے بھارت بند کے دوسرے دن پر کوئی توجہ نہیں دی۔ CPIM's labor Organization CITU

ویڈیو

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں بھارت بند کے حامیوں نے مسافروں کو پرائیویٹ بسوں سے اتار کر آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس درمیان بسوں میں توڑ پھوڑ کرنے کی اطلاع ہے۔ باراسات میں بند حامیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

دوسری طرف سی پی آئی ایم کے رہنما پروفیسر نوشاد انور نے کہا کہ ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف بھارت بند کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت کچھ کر نہیں سکتی ہے اس کے لئے لفٹ فرنٹ کی حلیف جماعتوں کی مزدور تنظیموں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bharat Bandh impact in West Bengal: مغربی بنگال میں بھارت بند کا جزوی اثر

واضح رہے کہ سی آئی ٹی یو سمیت تمام مزدوروں نے حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے 28 - 29 مارچ کو ہڑتال کی کال دی ہے۔ دو روزہ بھارت کی وجہ سے بینکوں سمیت مختلف شعبوں میں اثر پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.