ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 14 لاکھ سے تجاوز - ریاستی محکمہ صحت

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ساڑھے 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 14 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 11:20 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ساڑھے 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی. اس کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں کمی آئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 5274 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے میں کم ہے۔ وہیں ایک دن میں اس وبا سے 87 اموات ہوئی ہیں۔

ریاستی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ یہ ایک مثبت پہلو ہے اور امید کرتے ہیں یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چین کو جڑ سے ختم کرنے کے بعد آنے والی تیسری لہر کے آنے سے پہلے اس سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لیں گے۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں یومیہ کیسز اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پر ایک نظر :

یومیہ کیسز، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد

شمالی 24 پرگنہ : 966، 746

کولکاتا : 485، 321

جنوبی 24 پرگنہ : 381. 231

ہوڑہ : 352 217

ہگلی : 334 169

دارجلبگ : 325. 103

جلپائی گوڑی : 343 98

مغربی بنگال میں دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،51،109 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 16،642 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔

دوسری طرف کورونا کو شکست دے کر ہسپتال سے اپنے گھروں کو جانے والے صحتیاب لوگوں کی تعداد 14،16،773 تک پہنچ چکی ہے جسے مثبت نظرے سے دیکھا جا رہا ہے . صحتیابی کی فیصد(97.84) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.