مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے بنگلہ فلم انڈسٹری کو سیاسی پارٹیوں کے نام پر دو حصوں میں تقسیم ہونے کی باتوں سے انکار کردیا ہے.
انہوں نے کہا کہ بنگلہ فلم انڈسٹری متحد ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی. اس کو لے کر کسی کو سیاست یا پھر بیان بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے.
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا سے منسلک شخصیات اپنی مرضی کے مالک ہیں اور کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے پوری طرح سے آزاد ہیں.
ترنمول کانگریس کی رہنما اور اداکارہ نصرت جہاں کے مطابق فلمی دنیا سے وابستہ لوگ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں وہ ان کا اپنا فیصلہ ہے. اس پر مجھے کیا دوسروں کو بھی اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ہے.
رکن پارلیمان نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد جونیئر اداکاروں نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا ہے. لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ ان سے ترنمول کانگریس پر کوئی فرق پڑے گا.
انہوں نے کہا کہ میں ترنمول کانگریس میں ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گی. مجھے کسی سے کوئی مطلب نہیں ہے. ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بنے گی.
واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں بنگلہ فلموں کے دو چار اداکاروں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا.
بنگلہ فلم انڈسٹری پر سیاست کا کوئی اثر نہیں پڑے گا :رکن پارلیمان نصرت جہاں
رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ بنگلہ فلم انڈسٹری کو سیاست کے نام پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا ہے. لوگ اپنی مرضی کے مطابق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں