ریاست مغربی بنگال میں ضلع مالدہ بھارت اور بنگلہ دیش کے سرحد کے قریب واقع ہے جو ایک اقلیتی آبادی والا ضلع ہے۔
اقلیتی طبقے کے لوگوں نے ضلع میں بچوں کے لیے بہتر تعلیمی نظام مہیا کرانے کے لیے میٹنگ کا اہتمام بھی کیا۔ تعلیمی نظام کے لیے اس میٹنگ کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ اس میں ایک بھی سیاسی رہنما موجود نہیں تھے۔
شبیر علی منڈل نے کہا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل سنوارنے کے لیے اس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں شرکت کے لیے کسی بھی سیاسی رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ کا خاص مقصد تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہے اور ایک اچھی تعلیم کی مدد سے ہی بچوں کا مستقبل سنوارا جاسکتا ہے۔
قاضی مدثر نور کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں دینی تعلیم پر زور دیا گیا۔ تاہم ضلع میں مدرسوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرپرست حضرات کو اپنے اپنے بچوں کے لیے سب سے دینی تعلیم کی راہ ہموار کریں۔ دینی تعلیم کے لیے مدرسوں کی حالت کو بھی تشفی بخش بنانے کی ضرورت ہے۔ تاہم مدرسوں کی تمام تر بنیادی ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس میٹنگ میں چند خواتین نے بھی شرکت کی، ان عورتوں کا کہنا ہے کہ ہر مہینہ تعلیم سے متعلق میٹنگ کرنے کی ضرورت ہے جس سے اس سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے طلبا استفادہ کریں گے۔