ETV Bharat / city

Sabina Yeasmin on Mamata Banerjee: ممتا بنرجی کی قیادت ہی اقلیتی طبقے کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت ہی اقلیتی طبقے کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہے اور اس کے لئے انگنت منصوبوں پر کام جاری ہے۔ Chief Minister Mamata Banerjee's Leadership

Sabina Yeasmin on Mamata Banerjee
ممتا بنرجی کی قیادت ہی اقلیتی طبقے کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ
author img

By

Published : Jan 25, 2022, 2:14 PM IST

مغربی بنگال میں اگلے ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ Increase in the Activities of Political Parties

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

اس درمیان ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت ہی اقلیتی طبقے کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہے اور اس کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کرتی ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے تو پتہ چلے گا کہ اس دوڑ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سب سے آگے ہے۔ اس دوڑ میں ترنمول کانگریس کے پیچھے کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ریاست مغربی بنگال میں اقلیتی طبقے کی ترقی کے لئے سب سے زیادہ کام کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے کسی ضلع میں ترقیاتی کاموں کو دیکھا جا سکتا ہے. اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے کس نے کیا کیا ہے تو گاؤں گاؤں جا کر گھوم کر دیکھنے سے پتہ چل جائے گا کہ وہاں کیا ہوا ہے۔

دوسری طرف ریاستی وزیر نے کہا کہ جہاں تک میونسپلٹی انتخابات کی بات ہے تو ترنمول کانگریس کو یکطرفہ کامیابی ملے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو کہیں سے بھی کوئی کامیابی ملنے والی نہیں ہے۔ گزشتہ دو تین انتخابات میں اس کی مثالیں دیکھنے کو مل چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.