ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے بی جے پی کی جانب سے ممتا بنرجی پر ووٹ کی سیاست اور ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کی سیاست کرنے کے الزام کے جواب میں کہا کہ' بی جے پی کے اول تا آخر رہنما ایک ہی طرح کی بات کرتے ہیں۔
جو لوگ ممتا بنرجی پر خوشامدی اور ووٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہیں وہ تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔ ممتا بنرجی کی سیاست میں سب کے لئے جگہ ہے۔عام آدمی کو ساتھ لے کر چلتی ہیں۔
انہوں بنگال کی جمہوریت کے تحفظ کے لئے تحریک کی ہے۔وہ بنگال کے لوگوں کے ووٹ کے حق لئے لڑی ہے۔جو لوگ اس طرح کی بات کرتے ہیں وہ تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔ہم خوشامد کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔ہم عوام کو ہر چیز کے لئے راہ تکنے پر مجبور نہیں کرتے ہیں۔ہم عوام کے لئے کام کرتے ہیں۔تاکہ سب کو روزگار ملے سب کو خوراک ملے یہی ہمارا مقصد ہے جو ہم مختلف منصوبوں کے تحت عوام تک پہنچا رہے ہیں۔
لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے ہمیں روکنے کے لئے مالی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہمارے منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ریاست نے سو دن روزگار کے معاملے میں بھی پورے ملک میں سب سے بہتر کام کیا ہے۔خود مرکزی حکومت کو سب پتا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت میں بنگال نے ترقی کی ہے۔
مزید پڑھیں:
ممتا حکومت ہندو مخالف: جے پی نڈا
ہماری حکومت میں اتکرس بنگلہ کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال نے ترقی کے منازل طے کئے ہیں۔