ETV Bharat / city

ممتا کا بے روزگار نوجوانوں کے لیے 'کرما ساتھی اسکیم' کا اعلان - کاروبار کرنے کے لئے قرض

ممتا بنرجی کی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق ریاست کے ایک لاکھ بے روزگار لڑکے اور لڑکیاں 'کرما ساتھی اسکیم' کے تحت ہر برس فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے اس اسکیم کے متعلق بہت پہلے اعلان کیا تھا، جس کے تحت بے روزگار لڑکے اور لڑکیوں کو دو لاکھ روپئے قرض دیئے جائیں گے تاکہ وہ اس رقم سے کوئی کاروبار شروع کر سکیں۔

Mamata announces 'Karma Saathi Scheme' for unemployed youth
ممتا کا بے روزگار نوجوانوں کے لیے 'کرما ساتھی اسکیم' کا اعلان
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 9:27 PM IST

ممتا بنرجی نے ریاست کے نوجوانوں کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے 'کرما ساتھی اسکیم' کی شروعات کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کچھ دنوں قبل ہی اس اسکیم کا ذکر کیا تھا۔ اسی درمیان ریاستی حکومت کے ایم ایس ایم محکمہ کی جانب سے 'کرما ساتھی اسکیم' کا اشتہار جاری کیا ہے۔

18 سے 50 برس کے لوگ اس اسکیم کے لیے عرضی دے سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے لیے موصول ہونے والے عرضیوں کی جانچ کے لیے بلاک سطح پر کیمٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جن کی عمر 18 سے 50 برس کے لوگوں کو جو تمام شرائط پورے کریں گے ان کو تین برسوں کے لئے دو لاک روپئے کا قرض دیا جائے گا۔ عرضی دینے والوں کا ریاست مغربی بنگال کا باشندہ ہونا لازمی ہوگا۔ ایک خاندان کے صرف ایک ہی فرد کو اس اسکیم کے تحت فائدہ ملے گا۔
'کرما ساتھی اسکیم' کے تحت قرض حاصل کرنے کے لیے جن دستاویزات کی ضرورت پڑے گی، ان میں عرضی دینے والے کو ووٹر آئی ڈی کارڈ کی فوٹو کاپی،آدھار کارڈ،پاسپورٹ سائز فوٹو،رہائشی پتے کا ثبوت اور تعلیمی لیاقت کے دستاویز جمع کرنے ہوں گے۔
'کرما ساتھی اسکیم' مغربی بنگال حکومت کی ماتحت شروع ہونے والی اسکیم ہے۔ جس کے ذریعے ریاست کے بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو کاروبار کرنے کے لئے قرض دیا جائے گا۔اس کے تحت ہر سال ایک لاکھ لوگوں کو قرض دیا جائے گا۔
اس اسکیم کے لئے وزیر مالیت نے 500 کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے لئے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے عرضی دے سکتے ہیں۔ کرما ساتھی کے پورٹل کے ذریعے عرضی دی جا سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.