بائیں محاذ کی مزدور تنظیموں نے ملک کے کسانوں کی حمایت میں 15دسمبر کو عظیم الشان ریلی کے انعقاد کرنے کا اعلان کیا۔
مغربی بنگال بائیں محاذ کی کسان مزدور تنظیموں نے کسان قانون کے خلاف کسانوں کے احتجاج و دھرنے کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے.
بائیں محاذ کی مزدور اور کسان تنظمیوں نے پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کی.
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ بل کسان مخالف ہے.
اس بل سے صرف اور صرف کسانوں کو نقصان ہو گا.
بائیں محاذ کے مزدور رہنما کا کہنا ہے کہ کسانوں کی حمایت کرنا اخلاقی فرض ہے.
اس کے لئے ہم سڑکوں پر اتریں گے.
مزدور اور کسان تنظیموں کی جانب سے 15دسمبر کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسیوں, کسان قانون اور منافع بخش اداروں کو نجی کاری کرنے کے فیصلے کے خلاف عظیم الشان ریلی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال: ریاستی وزیر فرہاد حکیم پر 'کو-ویکسین' کا ٹرائل کیا گیا
اس ریلی میں کسان اور مزدور تنظیموں کے رہنماوں اور بائیں محاذ اور کانگریس کے اعلی رہنماوں کی شرکت متوقع ہے.
کسان قانون کے خلاف یہ ریلی رانی راش مونی روڈ سے گزرتے ہوئے دھرمتلہ پہنچے گی جہاں اعلی رہنما جلسے کو خطاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ دہلی میں ہزاروں کسان گزشتہ چند دنوں سے کسان قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں.
کسانوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جب تک کسان قانون کو واپس نہیں لے لیتی ہے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا.