ETV Bharat / city

کولکاتہ: پرائیویٹ بس خدمات شروع

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ 'پرائیویٹ بسوں کے سڑک پر واپس آنے کے بعد سے شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

kolkata private bus service resume
kolkata private bus service resume
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 2:22 AM IST

انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اور سرکاری بسوں کے چلنے کی وجہ سے شہری اب راحت کی سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1,800 سرکاری اور 3,800 پرائیوٹ بسز کولکاتہ اور اطراف کے علاقوں میں چل رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے بسیں معمول کے مطابق سڑک پر موجود ہیں۔

کرایہ میں اضافے کا مطالبہ لے کر پرائیوٹ بسوں نے اپنی سروس بند کر دی تھی۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پرائیوٹ بس آپریٹرز کا کہنا تھا کہ 'چوںکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور سیٹ سے زائد مسافروں کو سوار نہیں کرنے کی سخت ہدایت کی وجہ سے نقصانات کا سامنا ہے اور ٹکٹ کی فروخت سے تیل کا خرچ بھی نہیں نکل پا رہا ہے۔'

منگل کو وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پرائیوٹ بس آپریٹروں کو انتباہ دیا تھا کہ اگر پرائیوٹ بس آپریٹروں نے بس نہیں چلائی تو ان کے خلاف ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لوکل ٹرین اور میٹرو ٹرین نہیں چل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے آمد ورفت کا بڑا انحصار بسوں پر ہے۔ ایسے میں گزشتہ ایک ہفتے سے صرف 25 بسیں چل رہی تھیں۔ مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

بدھ کے دن ٹرانسپورٹ سیکریٹری اور بس مالکان کے درمیا ن میٹنگ کے بعد بس آپریٹروں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جمعرات سے پرائیوٹ بسیں سڑک پر واپس آجائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.