گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال تیزی سے بگڑی ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ ریاستی چیف سکریٹری، داخلہ سکریٹری، ریاستی سکیورٹی مشیر اور اعلیٰ پولیس اہلکار کیا کر رہے ہیں۔ وہ کام کرنے کے لیے بالکل آزاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اعلیٰ افسران ریاستی حکومت کے بننے کا انتظار کرتے ہیں۔ ایک ایک اعلی آفیسر کو راج بھون میں آکر وضاحت کرنی ہی پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں انتخابات کے بعد سیاسی انتقام کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم سبھوں کو اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ جمہوریت میں سب برابر ہیں۔ کوئی کسی سے کم یا زیادہ نہیں ہے۔
گورنر کے مطابق کوئی بھی شخص اپنی ذمہ داری سے دور پیچھے ہٹ نہیں سکتا ہے۔ اعلیٰ عہدے پر فائز افسران بھارتی آئین کے سامنے جوابدہ ہیں۔ کسی ایک شخص یا کسی جماعت کے سامنے نہیں۔
گورنر مغربی بنگال نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اب اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اب وہ وزیراعلیٰ کا حلف لے چکی ہیں انہیں اب کس بات کا انتظار ہے۔