اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بد ترین شکست کے بعد سے ہی ابھیجیت مکھرجی کی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کو لیکر قیاس آرائیاں ہورہی تھی۔ اس کے بعد کیمک اسٹریٹ میں ابھیشیک بنرجی سے ان کی ملاقات کے بعد سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔ بالآخر تمام قیاس آرائیوں کے درمیان آج سابق صدر جمہوریہ و کانگریس رہنما پرنب مکھرجی کے بیٹے جو خود کانگریس کے رہنما رہ چکے ہیں انہوں ترنمول بھون میں پارتھو چٹرجی اور سدیپب بندھوپادھیائے کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔
ترنمول کانگریس میں شمولیت پر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے قومی صدر ابھیشیک بنرجی نے شکریہ ادا کیا ہے۔
جنگی پور کے سابق ایم پی ابھیجیت مکھرجی نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی کے خلاف لڑائی میں ممتا بنرجی کے ہاتھ کو مضبوط کرنے کے لیے ہی وہ ترنمول کانگریس میں آئے ہیں۔ پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ابھیجیت مکھرجی کی سیاسی تجربے سے ہماری پارٹی کو کافی فائدہ ہوگا۔ دوسری جانب ابھیجیت مکھرجی کی اس فیصلے پر ان کی بہن اور پرنب مکھرجی کی بیٹی شریستھا مکھرجی نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ٹی ایم سی میں شمولیت کے بعد ابھیجیت مکھرجی نے کہا کہ جس طرح ممتا بنرجی نے بی جے پی کی حالیہ فرقہ وارانہ لہر کو روکا ہے، مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں وہ دوسری جماعتوں کی حمایت سے ملک بھر میں ایسا ہی کر پائیں گی'۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی رکنیت کے علاوہ مجھے کانگریس پارٹی کے کسی گروپ یا عہدے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اسی لیے میں سپاہی کے طور پر ٹی ایم سی میں شامل ہوا ہوں اور پارٹی کی ہدایات کے مطابق کام کروں گا۔ میں سالمیت اور سیکولرازم کو برقرار رکھنے کے لیے کام کروں گا۔'
اپنے والد کی نشست جنگی پور سے دو بار لوک سبھا کے رکن ر ہے ابھیجیت مکھرجی گذشتہ کچھ ہفتوں سے ٹی ایم سی قیادت سے بات چیت کر رہے تھے۔
وہیں، ابھیجیت مکھرجی کی شمولیت پر ان کی بہن شرمیستھا مکھرجی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 'افسوس'۔
واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بایاں محاذ کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرکے میدان میں اتری کانگریس کا صفایہ ہوگیا ہے۔ پارٹی کو ریاست میں ایک بھی نشست نہیں ملی۔ جبکہ بائیں محاذ کو بھی ایک سیٹ نہیں جیت سکی۔
- مزید پڑھیں: بنگال کے عوام سے اترپردیش کو سبق سیکھنا چاہئے: ڈاکٹر کفیل خان
- چھٹے پے کمیشن کی مدت میں تین ماہ کی توسع
دوسری طرف ٹی ایم سی میں دیگر پارٹیون سے رہنماؤں کی آمد کا مسلسل جاری ہے۔ اس سے پہلے مکل رائے دیگر رہنماؤں کے ساتھ بی جے پی چھوڑ ترنمول کانگریس میں واپس آئے تھے۔