ETV Bharat / city

مرشدآباد: ترنمول کانگریس کےسابق وزیر پر حملہ، رکن اسمبلی زخمی - etv bharat urdu

ذرائع کے مطابق سابق وزیر و ترنمول کانگریس کے رہنما سبرتو ساہا اوررکن اسمبلی کرشنا کمار ساہا قریب کے گاؤں میں سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت پر ہلاک شدگان کے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچے تھے۔

مرشدآباد:ترنمول کانگریس کےسابق وزیر پرحملہ، رکن اسمبلی زخمی

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:36 AM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے کاندی میں سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچے سابق وزیر و ترنمول کانگریس کے رہنما اور ان کے ساتھی رکن اسمبلی پر مقامی باشندوں نے حملہ کر دیا۔

اس حملے میں سابق وزیر کے قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر و ترنمول کانگریس کے رہنما سبرتو ساہا اور رکن اسمبلی کرشنا کمار ساہا قریب کے گاؤں میں سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت پر ہلاک شدگان کے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچے تھے۔

اسی درمیان گاؤں کے لوگوں نے سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی کےگاڑیوں کو روکا اور پتھراؤ شروع کر دیا۔کاندی تھانے کی پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور سابق وزیر اور رکن اسمبلی کو ہجوم کے چنگل سے نکال کر تھانے لے گئے۔

مزید پڑھیں:آسنسول: بی جے پی کے سینکڑوں رہنما و کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل

سابق وزیر سبرتو ساہا کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں پارٹی کے ہی چند رہنما ملوث ہیں۔ ان کے اکسانے پر ہی گاؤں والوں نے ہم پر حملہ کیا۔ انہوں نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ترنمول کانگریس کے رہنما شاہ عالم کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پارٹی کا ایک بھی ورکر ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.