ETV Bharat / city

محمد سلیم نے احتجاجی مدرسہ ٹیچرز سے ملاقات کی - صرف 235 مدارس ہی کو منظوری ملی

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ٹیچروں کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دھرنے پر بیٹھے ٹیچرز کو پولیس پریشان کر رہی ہے۔ اگر ان ٹیچرز کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار وزیر اعلی ممتا بنرجی ہوں گی۔

cpi(m) leader md salim met madrasa teachers

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 10:59 PM IST

ریاستی حکومت کے خلاف دھرنے اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے ان ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرز سے آج سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے سالٹ لیک میں ملاقات کی۔ محمد سلیم نے کہا کہ ٹیچروں کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دھرنے پر بیٹھے ٹیچرز کو پولیس پریشان کر رہی ہے۔ اگر ان ٹیچرز کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار وزیر اعلی ممتا بنرجی ہوں گی۔ دس ہزار مدارس کو منظوری دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن صرف 235 مدارس ہی کو منظوری ملی۔

ممتا بنرجی حکومت کے خلاف اپنے مطالبات کو لے کر ان ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرز گذشتہ 27 روز سے کولکاتا کے سالٹ لیک میں دھرنا و بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وہیں گذشتہ جمعہ کو وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاستی اسمبلی میں عبوری بجٹ کے دوران اعلان کیا تھا کہ ان ایڈیڈ ریکاگنائزڈ مدارس کو 50 کروڑ کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اس میں ٹیچروں کی تنخواہ اور مڈ میل کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ جس پر احتجاج کر رہے ٹیچروں کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک جاری رہے گی۔

اپنے مطالبات کو لیکر سالٹ لیک میں دھرنے پر بیٹھے ان ایڈیڈ مدرسہ ٹیچروں سے آج سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے ان ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرز اپنے مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ان کی بات سننے کے بجائے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ٹیچروں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ان کو یہاں پنڈال لگانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ الیکڑک کنیکشن کاٹ دیا جا رہا ہے۔ پولیس پریشان کر رہی ہے۔ یہاں پر خواتین ٹیچر بھی دھرنے پر بیٹھی ہیں، اگر ان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار ممتا بنرجی ہوں گی۔ وہ بھول جاتی ہیں کہ وہ وزیر داخلہ اور وزیر اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم ہیں۔'

cpi(m) leader md salim met madrasa teachers
ممتا بنرجی حکومت کے خلاف اپنے مطالبات کو لیکر ان ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرز گذشتہ 27 روز سے کولکاتا کے سالٹ لیک میں دھرنا و بھوک ہڑتال پر ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ' دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کو روکنے کے لیے جو کچھ کر رہے ہیں وہی سب کچھ وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی کر رہی ہیں۔ ممتا بنرجی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کچھ اور کہتی ہیں اور مودی جی سے ملکر اور امت شاہ سے اکیلے میں الگ بات کر رہی ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا تھا کہ دس ہزار مدارس کو منظوری دیں گی۔ اس کا کیا ہوا۔ کیوں ان مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو مڈ میل نہیں مل رہا۔ یہ لوگ جو بچوں کو پڑھا رہے ہیں ان کو حکومت تعلیم دینے میں ناکام ہے ایک طرح سے وہ حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔ حکومت یہاں احتجاج کرنے اور ریلی کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.