ETV Bharat / city

امت شاہ دو روزہ دورے پر آج رات کولکاتا پہنچیں گے - وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال دورے پر

وزیر داخلہ امت شاہ شمالی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

cm amit shah will arrive kolkata at night
وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے پر آج رات کولکاتا پہنچیں گے
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 12:18 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

لیفٹ فرنٹ اور کانگریس مضبوط اتحاد کے بدولت اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی اپنی کھوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اندرونی انتشار کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنی سربراہ ممتا بنرجی کی قیادت میں تیسری مرتبہ مغربی بنگال کی فتح کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

دوسری جانب امت شاہ اور پارٹی کے صدر جے پی نڈا سمیت تمام اعلیٰ رہنما بی جے پی کی مغربی بنگال میں پہلی مرتبہ حکومت بنانے کا خواب دیکھنے لگے ہیں۔

اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے اعلیٰ رہنماوں کے کولکاتا آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بار پھر وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال دورے پر آج رات کولکاتا پہنچیں گے۔

مغربی بنگال بی جے پی کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے کے دوران دو ضلع شمالی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی جلسے کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران وزیر داخلہ بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ تیسری مرتبہ کولکاتا کے دورے پر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.