نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ابھیجیت ونائک بنرجی کو کولکاتا یونیورسٹی نے ڈی لٹ کی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے۔
امید ہے کہ جنوری 2020 میں اس اعزاز سے انہیں نوازا جا ئے گا۔ کولکاتا یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کولکاتا یونیورسٹی کی جانب سی ابھیجیت بنرجی کو ڈی لٹ کی ڈگری تفویض کرنے کی اطلاع دی گئی ہے جس کو انہوں نے قبول کر لیا ہے اور آئندہ برس جنوری میں کولکاتا آنے کے لیے انہوں نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اس پر مہر لگانے کے لیے آج کولکاتا یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کی میٹنگ میں اس تجویز کو پیش کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں کولکاتا یونیورسٹی کے وائس چانسلر سونالی چکرورتی بندھوپادھیائے نے ابھیجیت بنرجی کو فون بھی کیا تھا اور ای میل کے ذریعے بھی اطلاع دی گئی ہے جس پر ابھیجیت بنرجی نے حامی بھر لی ہے اور آئندہ برس 24 جنوری کے بعد کسی بھی روز بھی وہ آ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ
اس کے علاوہ انہوں نے یونیورسٹی وی سی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور اس اعزاز کو باعث فخر کہا ہے۔
واضح رہے کہ کلکتہ یونیورسٹی میں کنووکیشن تقریب جنوری میں منعقد کیا جاتا ہے، اسی لئے ابھیجیت بنرجی کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے ہی24 جنوری کے بعد کسی تاریخ کا تعین کیا جائے گا، ابھیجیت بنرجی کے ساتھ ان کی اہلیہ کی بھی آنے کی بات ہے۔