ETV Bharat / city

الیکشن کمیشن کو کووڈ پروٹوکال کے متعلق سخت ہدایات

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 9:12 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کووڈ 19 پروٹوکال کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن افسران کی تقرری یا برطرفی بے جھجک کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے پیر کے روز الیکشن کمیشن سے اس سلسلے میں اٹھائے گئے ضروری اقدامات کے حوالے سے رپورٹ جمع کرنے کو کہنا ہے۔

calcutta high court direct election commission to ensure covid protocol

ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات اور روز بر روز بڑھتے ہوئے کیسیز پر کلکتہ ہائی کورٹ میں شنوائی جاری ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں الیکشن کے دوران کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔ اپیل گزار کے وکیل شومک باگچی نے بتایا کہ' مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران کووڈ پروٹوکال کے تعلق سے الیکشن کمیشن سے کہا کہ پروٹوکال پر عمل کو یقینی بنائیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی رادھا کرشنن اور جسٹس اریجیت بنرجی کی ڈویژن بینچ نے ایک ورچول شنوائی کے دوران الیکشن کمیشن سے مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران کووڈ پروٹوکال کو یقین بنانے کے لیے علیحدہ سے افسران کی تقرری کرے۔

جمعرات کے روز اس سلسلے میں شنوائی کے دوران کلکتہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسمبلی انتخابات کے دوران کووڈ پروٹوکال کو یقینی بنانے میں ناکام رہنے پر سرزنش کی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس دوران کہا تھا کہ سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن نے جو کیا تھا موجودہ الیکشن کمیشن اس کا دس فیصد بھی نہیں کر پا رہی ہے۔'

عدالت نے کہاکہ' 1990 میں ٹی این سیشن نے ضابطہ اخلاق کو بہترین طریقے پر نافذ کیا تھا اور انتخابی انتظامات کو مثالی بنایا تھا۔'

جمعہ کے روز الیکشن کمیشن نے کلکتہ ہائی کورٹ کے ہدایت کے مطابق دوبارہ سے حلف نامہ داخل کیا۔ کمیشن نے حلف نامہ می کہا ہےکہ کمیشن نے پہلے ہی باقی دو مراحل سے قبل انتخابی تشہیر، روڈ شو اور بائک ریلی پر پابندی لگا دی ہے۔ عرضی گزار کے ایڈوکیٹ نور اسلام شیخ نے بتایا کہ اس سلسلے میں آئندہ شنوائی سوموار ہو گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.