ETV Bharat / city

بی جے پی کی رکن پارلیمان کورونا وائرس سے متاثر

ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ و سابق اداکارہ لاکٹ چٹرجی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

BJP MP and former actress Locket Chatterjee infected with corona virus
بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کورونا وائرس سے متاثر
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 7:39 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی کی جنرل سیکریٹری لاکٹ چٹرجی نے خود ہی ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ میں بخار میں مبتلا تھیں، آج صبح ہی رپورٹ آئی ہے کہ کورونا وائرس مثبت ہے، میں گزشتہ ایک ہفتے سے آئسولیشن میں تھی، اس وقت میں بہتر ہوں اور گھر میں ہی قرنطینہ میں ہوں۔

لاکٹ چٹرجی نے اداکا ری چھوڑ کر سیاست میں شامل ہوگئی تھیں اور اب ہگلی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:

دنیا بھر میں کورونا سے سوا پانچ لاکھ اموات

واضح رہے کہ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 20 ہزار 903 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 544 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 379 اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 213 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 2 لاکلھ 27 ہزار 439 فعال معاملے ہیں اور اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 892 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.