ETV Bharat / city

کولکاتا: گورنر سے معافی کا مطالبہ - اقلیتوں کی خوشامد کا الزام

بنگال امام ایسوسی ایشن نے ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکر پر مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

bengal imams association demands apology from west bengal governor
گورنر سے معافی کا مطالبہ
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:56 PM IST

Updated : Apr 27, 2020, 8:49 PM IST

بنگال امام ایسوسی ایشن نے ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکر پر مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

گورنر بنگال جگدیپ دھنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی اقلیتوں کی خوش ۤآمد میں لگی ہوئی ہیں۔

ویڈیو

اس کے علاوہ انہوں کوورنا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے دہلی کے نظام الدین مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے تبلیغی جماعت کو مجرم قرار دیا تھا۔گورنر نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ایک پریس کانفرنس کے دوران تبلیغی جماعت اور دہلی کے مرکز کے متعلق سوال کرنے پر یہ کہنے سے جواب دینے سے انکار کردیا تھا کہ یہ فرقہ پرستی پر مبنی سوال ہے۔ اسی بات کا حوالہ دیتے ہویے گورنر بنگال نے ممتا بنرجی پر اقلیتوں کی خوشامد کرنے کا الزام لگایا تھا'۔

bengal imams association demands apology from west bengal governor
گورنر سے معافی کا مطالبہ

گورنر جگدیپ دھنکر کی ان باتوں پر بنگال امام ایسوسی ایشن کی طرف سے مذمت کی گئی ہے اور گورنر جگدیپ دھنکر سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

اس سلسلے میں گورنر کو ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں گورنر سے اپنا بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ گورنر کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ آج ایک بار پھر بنگال امام ایسوسیشن کے چیئیرمین محمد یحی کی جانب سے گورنر بنگال جگدیپ دھنکر پر کورونا وائرس کے لیے مسلمانوں کو مجرم ٹھہرائے جانے اور وزیر اعلی ممتا بنرجی پر اقلیتوں کی خوشامد کے بیان پر معافی مانگنے اور اپنا بیا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ گورنر کے اس طرح کے بیانات بنگال کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو بگاڑنے کی کو شش ہے۔ تبلیغی جماعت کا معاملہ دہلی کا ہے۔ اس کے لیے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جواب نہیں دیا۔ ممتا بنرجی پر اقلیتوں کی خوشامد کا الزام لگاکر وہ مسلمانوں کو حاشیہ پر لانے کی کوشس رہے ہیں۔ ان کو اگر اپنے دستوری عہدے کا ذرا بھی لحاظ ہوتاتو وہ اس طرح کے بیانات نہیں دیتے۔

Last Updated : Apr 27, 2020, 8:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.