ETV Bharat / city

کیمور صدر اسپتال کا ملازم رشوت کے جرم میں گرفتار - کیمور صدر اسپتال کا ملازم

کیمورصدر اسپتال کے ملازم کو رشوت لینے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے اور سول سرجن نے بھی ملازم کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

Kaimur Sadar Hospital employee arrested for bribery
کیمور صدر اسپتال کا ملازم رشوت کے جرم میں گرفتار
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 4:36 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں واقع صدر اسپتال کے کلرک کو رشوت لینے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کلرک انیل کمار کو پولیس نے جیل بھیج دیا ہے اور سول سرجن نے بھی انہیں فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کاروائی ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر ایس پی دلنواز احمد نے کی تشکیل کردہ ٹیم نے رشوت لینے والے کلرک کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا۔

بتایا جارہا ہے کہ صدر اسپتال میں معمور کلکرک اسپتال کے ہی ملازمین سے رشوت لے رہا تھا اور رشوت سے قبل ملازمین نے اسکی اطلاع ضلع مجسٹریٹ کیمور کو دی تھی۔

ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ آدیشپال نے ضلع مجسٹریٹ کو شکایت کے بعد ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں ضلع کے اے ڈی ایم سمن کمار، اے ایس ڈی ایم ، ایس ڈی پی او، تھانہ اور ڈی آئی او کے نوڈل آفیسر شامل تھے۔

تشکیل کردہ ٹیم نے متاثرہ شخص کے پیسوں پر کوڈ لگایا جس کے بعد آدیشپال نے کلرک کو 4 ہزار روپے دیتے ہی اسے پکڑ لیا گیا، ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملازم کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ سول سرجن نے کلرک کو معطل بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انل کمار صدر اسپتال میں بطور کلرک کام کرتے تھے اور مسلسل شکایت موصول رہی تھی کہ انل کمار اکثر و بیشتر اسپتال کے عملے سے بقایاجات کے نام پر کمیشن کا مطالبہ کیا کرتا تھا اور کمیشن ادا نہیں کرنے پر کام نہ کرنے کی دھمکی بھی دیا کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.