مسلمانوں بالخصوص تبلیغی جماعت کے خلاف غلط خبر چلانے والی میڈیا پر مجلس اتحاد المسلمین کے بہار کے صدر اخترالایمان جم کر برسے۔
اخترالایمان نے کشن گنج میں کہا کہ ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنانے کے لئے غلط طور سے خبریں پیش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا کے لئے بھی قانون سخت ہو تاکہ غلط اور بے بنیاد خبر دکھانے پر میڈیا کی گرفت ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ پریس کونسل آف انڈیا ایسے میڈیا ہاؤس پر سختی دکھائے جن کی خبروں سے سماج میں نفرت پھیلنے کا خدشا ہو۔
مجلس کے صدر نے کہا کہ میڈیا ملک کو جوڑنے کے لئے ہوتی ہے لیکن آج میڈیا ملک کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ ہمیں ایسی میڈیا سے ہوشیار اور خبردار رہنا چاہئے۔ ملک کو کورونا سے بچانے کے لئے مذہب اور ذات پات کی دیواریں نہیں کھڑی کرنی چاہئے۔