ETV Bharat / city

تلنگانہ: کریم نگر میں حاملہ خاتون سوائن فلو سے متاثر

شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی کہ حاملہ خاتون جس کا تعلق ضلع کریم نگر سے ہے،سوائن فلو سے متاثر پائی گئی ہے۔

تلنگانہ: کریم نگر میں حاملہ خاتون سوائن فلو سے متاثر
تلنگانہ: کریم نگر میں حاملہ خاتون سوائن فلو سے متاثر
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 1:21 PM IST

خاتون کوعلاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔گاندھی اسپتال میں موجودہ طورپر ایچ ون این وی اور کووڈ 19کی مثبت علامات والی مریض زیرعلاج ہیں جس کے نتیجہ میں اسپتال کے نگہداشت صحت کے ورکرس کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔

اسی دوران نیشنل سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور انٹی گریٹیڈ ڈیزیز سرویلینس پروگرام کے مطابق سوائن فلو سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ بچوں، ضعیف افراد، حاملہ خواتین اور ہیلت ورکرس میں ہوتا ہے۔

شہرحیدرآباد کے فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ بہر صورت احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ وہ شدید بخار‘ چھینک‘کھانسی اور بدن درد جیسی سوائن فلو کی علامات پر اسپتال سے رجوع ہوں۔

پرہجوم مقامات میں جانے سے گریز کریں‘ وقفہ وقفہ سے اپنے ہاتھ دھوتے رہیں‘ہاتھ ملانے سے گریز کریں‘ چھینک یا کھانسی آنے پر اپنے منہ پر ہاتھ رکھیں۔

مزید پڑھیں:پوری دنیا رفتہ رفتہ کورونا وائس کے زد میں

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اسپتالوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کو علحدہ رکھنے کے اقدامات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.