ETV Bharat / city

کانپور کے مختلف علاقے سیل

کانپور کے ہاٹ اسپاٹ علاقے میں سبھی وینڈرز کی کورونا وائرس جانچ کی گئی ہے۔

differen
differen
author img

By

Published : May 13, 2020, 6:14 PM IST

اتر پریش کے ریڈ زون ضلع کانپور میں کورونا وائرس کے اب تک 300 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں۔ اس وجہ سے کئی علاقے ہاٹ اسپاٹ ڈکلیئر کیے گئے ہیں۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقے میں وینڈرز کے علاوہ کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی ہاٹ اسپاٹ علاقے سے کسی کو باہر جانے کی اجازت ہے۔ اس لیے وہاں جانے والے وینڈرز کا بھی چیک اپ کیا گیا تاکہ کوئی وینڈر وائرس سے متاثر نہ ہوا ہو۔

کانپور کے مختلف علاقے سیل

کانپور کے چمن گنج، بیکن گنج ، کرنل گنج، بذریہ اور کنگھی موحال ہاٹ سپاٹ علاقہ ہیں جہاں سب سے زیادہ کورونا وائرس مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان علاقوں کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔

یہاں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باہر سے اس علاقے میں آ سکتا ہے۔ وینڈرز جو پھل، سبزی دودھ اور ضروری اشیاء اندر جاکر پھیری پر بیجتے ہیں ، انہیں یہاں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ وينڈرز کسی بھی مریض کے تعلق میں آنے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح سے اگر کوئی وینڈرز کو کورونا وائرس کا انفکشن ہے تو اس وینڈر سے اندر مزید اور نئے لوگوں میں وائرس پھیل جانے کے امکان بناہوا ہے۔

اس لئے ضلع مجسٹریٹ اور ڈی آئی جی کے حکم پر سبھی وینڈرز کی کرونا وائرس جانچ کی گئی ہے۔ اس جانچ کا مقصد غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ایک فرد اور ایک ایک بچے کو اس وبا سے بچانا ہے۔

ہاٹ اسپاٹ علاقے میں پھل، سبزی، دودھ اور دیگر ضروری اشیاء بیچنے والے وینڈرز کا حلیم کالج میں بنے مرکز میں شہر کے ڈاکٹر سے جانچ کرائی گئی ہے۔ جن وینڈرز کی جانچ منفی تھی انہیں وہیں اُنکے ہاتھ پر مہر لگا کر کلین چٹ دے دیا گیا اور جو مشکوک نظر آئے ان کا سیمپل لے کر انہیں جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ كوویڈ 19لیبوریٹری میں جانچ ہونے کے بعد آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.