ETV Bharat / city

'سی اے اے کے خلاف مظاہرین کے مقدمات واپس لیے جائیں گے' - اعلیٰ سطحی جانچ

سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر انوار احمد کا کہنا ہے کی سماج وادی پارٹی کی جب دوبارہ حکومت میں آئے گی تو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرین اور احتجاجیوں پر جو مقدمات قائم کئے گئے ہیں وہ سبھی مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔

Protesters' cases against CAA to be withdrawn
'سی اے اے کے خلاف مظاہرین کے مقدمات واپس لیے جائیں گے'
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 9:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف زبردست مظاہرے اور احتجاج ہوئے تھے۔ اس احتجاج اور مظاہرہ میں پولیس نے مبینہ طور پر اپنی بربریت اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کئی جگہوں پر جم کر لا ٹھی چارج کیا تھا اور گولیاں بھی چلائیں تھیں جس میں تین مظاہرین ہلاک ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد افراد پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

'سی اے اے کے خلاف مظاہرین کے مقدمات واپس لیے جائیں گے'

آپ کو بتادیں کہ ان دنوں دہلی کے شاہین باغ علاقے کے طرز پر ملک میں جگہ جگہ خواتین نے اس مذکورہ قوانین کے خلاف مظارے کیے تھے، اسی ضمن میں کانپور کی خواتین نے بھی محمد علی پارک میں تقریبا ستر دنوں تک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اسی تعلق سے پولیس نے ان مظاہرین پر الگ الگ طریقے سے مقدمات قائم کر کے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے، مزید کچھ لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے ان پر انعام بھی مقرر کیا ہے۔

ان حالات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر عمران احمد نے اس تعلق سے پولیس کو ایک میمورنڈم دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کوگرفتار کیا جارہا ہے ان پر فرضی دفعات لگائی جارہی ہیں جھوٹے مقدمات لکھے جا رہے ہیں اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جائے ۔ جانچ میں جو لوگ بھی ملزم پائے جائیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ان پر مقدمات درج کیے جائیں لیکن من مانی طریقے سے کسی بے گناہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:
رامپور: سی اے اے اور این آر سی معاملے میں گرفتاریوں پر دفاعی وکلاء کا ردعمل

تفصیل کے مطابق سماجوادی پارٹی کا وفد جب ڈی آئی جی سے ملنے آفس پہنچا تو اس وقت ڈی آئی جی اپنے آفس میں نہیں تھے ان کی جگہ پر فریادیوں کی شکایت سن ر ہے ڈپٹی ایس پی دنیش کمار شکلا نے انہیں یقین دلایا کی تفتیش صحیح صحیح کی جائے گی۔ وہیں ڈاکٹر عمران احمد نے یہ بھی یقین دلایا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت آنے پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کے اوپر جو بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں ان کی حکومت آتے ہی تمام مقدمات واپس لے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.