ETV Bharat / city

یادگیر کمشنر بلدیہ کو صفائی کے لیے یادداشت - etv bharat news

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں عید الضحیٰ کے موقع پر شہر میں تین دن تک صاف صفائی کے لیے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ یادگیر کی جانب سے کمشنر بلدیہ نائیک کو ایک یادداشت پیش کی گئی، جس میں عید الضحیٰ کے تین دن تک صاف صفائی کے لیے اپیل کی گئی۔

Memorandum to the Commissioner of Yadgir for cleaning
یادگیر کمشنر بلدیہ کو صفائی کے لیے یادداشت
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 5:29 PM IST

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین شاخ یادگیر کے صدر ذاکر احمد سوداگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ بلدیہ کی جانب سے صاف صفائی کے لیے ایک یادداشت پیش کی گئی ہے، جس میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے اپیل کیا گیا ہے کہ خاص کر مسلم محلہ جات میں قربانی کے جانور سے نکلنے والے غیر استعمال شدہ اعضاء کو جمع کرنے کے لئے محکمہ بلدیہ کی جانب سے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے۔

ویڈیو

صدر مجلس ذاکر احمد نے شہر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خاص کر ایسے احباب جو قربانی دے رہے ہیں، ان تمام احباب سے گزارش ہے کہ قربانی کے جانور سے نکلنے والے غیر استعمال شدہ اعضاء کو محکمہ بلدیہ کی جانب سے مقرر کی گئی گاڑیوں میں ڈال کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا فرض ادا کریں اور اپنے اطراف و اکناف صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یادگیر میں محکمہ پولیس کا امن اجلاس

اس موقع پر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین شاخ یادگیر کے سیکریٹری حنیف شیخ کے علاوہ پارٹی کے دیگر نوجوان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.