حضرت خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر اجمیر شریف میں ملک بھر سے زائرین شرکت کر تے ہیں۔ اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے کئی افراد اجمیر شریف کو نہیں پہنچ پائے ہیں کیونکہ ابھی کچھ علاقوں سے ٹرین شروع نہیں کیا گیا، اس لیے عوام خواجہ غریب نواز کے چھٹی شریف کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی فاتحہ خوانی کا اہتمام کر رہے ہیں۔
عرس خواجہ کے موقع یہاں مسجدوں، مدارس میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس برس بھی یہاں کے سید گلی میں چھٹی شریف کے موقع پر علمائے کرام کے بیانات اور فاتحہ خوانی کر کے کھیر تقسیم کی گئی۔