ETV Bharat / city

گلبرگہ: آل انڈیا مہیلا سنسکرت تنظیم کسان دھرنے کی حمایت میں - کارپوریٹرز

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع آل انڈیا مہیلا سنسکرت تنظیم نے دہلی میں نئے زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پربیٹھے کسانوں کی حمایت کی۔

گلبرگہ: آل انڈیا مہیلا سنسکرت تنظیم کسان دھرنے کی حمایت میں

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 9:21 PM IST

ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع آل انڈیا مہیلا سنسکرت تنظیم نے دہلی میں نئے زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے کسانوں کی حمایت کی۔

گلبرگہ: آل انڈیا مہیلا سنسکرت تنظیم کسان دھرنے کی حمایت میں

دھرنے کے تعلق سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا مہیلا سنسکرت تنظیم کی ریاستی صدر بی آر اپرنا نے کہا کہ' دہلی میں جاری کسانوں کے دھرنے میں میں نے بھی شرکت کی ہے۔ وہاں پر پچھلے 45 دنوں سے کسان اپنے حقوق کے لئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور دھرنے پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ' دہلی میں جاری کسان دھرنے میں ملک کی مختلف ریاستوں کے کسان شامل ہیں۔ کسان آپسی اتحاد کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنی آواز کو بلند کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئے زرعی قوانین سے ملک کے کسانوں کے ساتھ ساتھ عام انسانوں کو بھی نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: گلبرگہ: نئے انسداد گئو کشی قانون کے خلاف سماجی و ملی رہنماؤں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ' مرکزی حکومت زراعت کے شعبہ کو کارپوریٹرز کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ جو ملک کے کسانوں کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کریں گے۔ کرناٹک کے کسانوں نے بھی اس دھرنے کی حمایت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.