ETV Bharat / city

گلبرگہ: معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر وحید انجم کا انتقال

گلبرگہ کے معروف شاعر ڈاکٹر وحید انجم کا انتقال ہوگیا، اہل اردو کے لیے اسے ایک بڑے خسارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Dr wahid Anjum passes away
گلبرگہ: معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر وحید انجم کا انتقال
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 3:41 PM IST

ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ کے معروف شاعر و افسانہ نگار ڈاکٹر وحید انجم کا آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر واحید انجم کی پیدائش 27 دسمبر 1954 گلبرگہ میں ہوئی تھی وحید انجم کے والد خان محمد رکن الدین محکمہ جنگلات میں اعلی عہدے پر فائز تھے۔ان کی والدہ صفیہ بیگم اپنے عہد کے مشہور صوفی علاؤالدین قادری چشتی سہروردی نقشبندی کی صاحبزادی تھیں۔

گلبرگہ: معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر وحید انجم کا انتقال

ڈاکٹر وحید انجم کے دو بڑے بھائی اور ایک چھوٹی بہن ہیں، ان کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانے سے تھا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے نانا حضرت علاؤالدین نامور عالم فاضل وکامل سے حاصل کی۔ وحید انجم کی نعتیہ ومنقبتی شاعر ی کا ایک مجموعہ بھی منظر عام پر آچکا ہے۔

ان کی شاعری زندگی اور زمانے کی حقیقت کو بیان کرتی ہے۔ ڈاکٹر وحید انجم کی حیات اور ادبی کارناموں کا مطالعہ اس بات کی غمازی کر تا ہےکہ وہ ایک پیدائشی تخلیق کار تھے۔ ان کا شعری مجموعہ سب رنگ، ان کی تخلیقی سفر کے ارتقاء کی نمائندگی کر تا ہے۔

مزید پڑھیں:

کرناٹک: مراٹھا ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل پر سخت اعتراضات

ڈاکٹر وحید انجم نے حال میں ہی کرناٹک اردو اکیڈمی کو تشکیل دینے کے لئے اپنی آواز کو بلند کیا تھا اور 22 نومبر کو مجلس شعور ادب گلبرگہ کے زیر اہتمام جلسہ یاد رفتگان میں شرکت کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.