ETV Bharat / city

کرناٹک لاک ڈاؤن: راحتی پیکیج کا مطالبہ - مکمل لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین شاخ یادگیر کے صدر ذاکر احمد سوداگر نے لاک ڈاؤن کے دوران راحتی پیکیج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

demand for relief package during lockdown

author img

By

Published : May 11, 2021, 10:55 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ وہیں تین ہزار سے زائد ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ نئے کیسز میں اضافے کے پیش نظر متعدد ریاستوں نے مکمل لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو نافذ کیا ہے۔ تاہم اس دوران یومیہ مزدوروں کے لیے راحتی پیکیج کا مطالبہ بھی ہورہا ہے۔

ویڈیو

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین شاخ یادگیر کے صدر ذاکر احمد سوداگر کا کہنا ہے کرناٹک حکومت نے کورونا پر قابو پانے کے لیے جو لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد جو حالات پیش آرہے ہیں اس کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ نہیں نظر آرہی ہے، جبکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد عوامی مفاد میں امدادی پیکج جاری کیے جارہے ہیں۔ جس میں دہلی، تمل ناڈو آندھراپردیش، تلنگانہ اور دیگر ریاستیں شامل ہیں۔

ان ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد حکومت کی جانب سے مختلف امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے مگر ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود بھی حکومت نے عوامی مفاد میں راحتی پیکیج کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر ریاستوں کی طرز پر ریاست کرناٹک میں بھی لاک ڈاؤن کی مناسبت سے مستحق اور ضرورت مندوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.