ETV Bharat / city

ڈوڈہ: طویل انتظار کے بعد سڑک کا کام شروع - اردو خبر

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں محکمہ تعمیرات عامہ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت طویل انتظار کے بعد سڑک تعمیر کا کام شروع ہوا۔

ڈوڈہ سڑک کا کام طویل انتظار کے بعد شروع ہوا

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 12:19 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ تعمیرات عامہ 'پردھان منتری گرام سڑک یوجنا' کی طرف سے سڑکوں پر تار کول بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ڈوڈہ سڑک کا کام طویل انتظار کے بعد شروع ہوا

ڈوڈہ کی نزدیکی پنچایت گھٹ سے گزرنے والی ڈوڈہ گھٹ سڑک پر طویل عوامی جد وجہد کے بعد تار کول بچھانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کونسل گھٹ کی رکن گلش آرا نے کام کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اُن کے ہمراہ متعلقہ محکمہ کے عہدیداران کے علاوہ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد وہاں موجود تھی۔

مقامی لوگوں نے سڑک پر طویل انتظار کے بعد سڑک کا کام شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ گزشتہ تین برسوں سے ڈوڈہ کے سب سے نزدیکی علاقہ کی طرف جانے والی شاہراہ انتہائی خستہ حالی کا شکار تھی۔

ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کونسل رکن گھٹ گلش آرا نے کام کا افتتاح کیا

واضح رہے کہ شاہراہ کی انتہائی خستہ حالی کے سبب ہر روز مسافروں کو سفر کے دوران کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران گھٹ روڈ پر تجدید و مرمت ایک بڑا مسئلہ تھا تاہم تار کول بچھانے کے ساتھ ہی ڈی ڈی سی گھٹ نے کام کا کریڈیٹ لینے میں کوئی دیری نہیں کی اور اپنے ہاتھوں سے سڑک کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے وقت عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو سلسلہ وار پورا کیا جارہا ہے۔

گلشن آرا نے بتایا کہ اُنہوں نے انتخابات کے دوران عوام کے درمیان جاکر تمام مسائل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور وہ مسلسل کوشش کررہی ہیں کہ عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ عوام کو سڑک، پانی، بجلی فراہم کرنا اُن کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.