جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے سے سب سے زیادہ فائدہ جموں میں مقیم دو کمیونٹی کو ہوا ہے، جس میں ایک والمیکی کمیونٹی کے لوگ ہیں اور دوسری مغربی پاکستانی پناہ گزین ہیں۔ وہیں جموں کے سامبا ضلع میں مغربی پاکستانی پناہ گزین کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر اور جموں و کشمیر کے انچارج اویناش رائے کھنہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔
اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ 'اب ان لوگوں کے ساتھ پناہ گزین لفظ نہیں لگایا جائے گا کیوںکہ اب یہ لوگ ملک اور ریاست کے مکمل طور پر باشندے بن گئے ہیں'۔
جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ریاست کے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور گذشتہ جمعہ کو ریاست میں کافی امن و امان رہا اور جلد ہی انتطامیہ ریاست میں انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دے گا'۔