ETV Bharat / city

Soldier Dies Under Mysterious Circumstances in Poonch: لائن آف کنٹرول پر فوجی کی پراسرار حالت میں موت - لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ایک جوان کی موت

ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے بلنوئی علاقے میں واقع لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 8 گڑھوال بٹالین کے ایک جوان کی پر اسرار حالت میں موت ہوگئی Army Man Dies Under Mysterious Circumstances۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے، یا اتفاقیہ فائرنگ سے فوجی جوان کی موت ہوئی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر فوجی کی پراسرار حالت میں موت، تفتیش جاری

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 10:28 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے بلنوئی علاقے میں لائن آف کنٹرول Line of Control پر بھارتی فوج کی 8 گڑھوال بٹالین کا ایک جوان کی لاش خون سے لت پت ملی Body of a Soldier Was Found Covered in Blood ہے۔

لائن آف کنٹرول پر فوجی کی پراسرار حالت میں موت، تفتیش جاری
لائن آف کنٹرول پر فوجی کی پراسرار حالت میں موت، تفتیش جاری

اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح فوج کا یہ جوان لائن آف کنٹرول پر کرشنا گھاٹی سیکٹر کے بنلوئی علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات تھا، کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی، جسے سن کر لائن آف کنٹرول پر تعینات دیگر جوان گولی چلنے کی جگہ پر پہنچے. وہاں انہوں نے کانسٹیبل انل چوہان ساکن اتراکھنڈ کو خون میں لت پت پایا۔ جس کے بعد جوانوں نے اسے فوری طور پر فوجی کیمپ پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے جوان کو مردہ قرار دیا۔

اس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ضلع ہسپتال مینڈھر لایا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے، یا اتفاقیہ فائرنگ سے فوجی جوان کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.