ETV Bharat / city

Earthquakes in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں دو دنوں کے دوران سات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے - جموں و کشمیر زلزلہ

ضلع ڈوڈہ میں منگل کی رات دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ Earthquake Jolts in Doda

جموں و کشمیر میں دو دنوں میں سات زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 1:06 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی رات دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتادیں کہ یہ دو دنوں میں جموں و کشمیر میں آنے والا ساتواں زلزلہ ہے۔ گذشتہ روز جموں وکشمیر میں چھ گھنٹوں کے دوران ہلکی شدت کے چار زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔ Seven earthquakes in two days in JK

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی رات 11 بجکر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ اس زلزلے کا مرکز مشرقی ڈوڈہ کا کوئی علاقہ تھا۔ تاہم اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر میں کٹرا سے 61 کلومیٹر مشرق میں 3.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے کے جھٹکے رات تقریباً 2:20 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ مذکورہ سینٹر کے مطابق اس کے بعد جموں و کشمیر میں تین مزید ہلکے درجے کے زلزلے آئے جن میں سے پہلا رات کے3 بجکر21 منٹ پر دوسرا3 بجکر44 منٹ پر اور تیسرا صبح 8 بجکر 3 منٹ پر آیا۔ ان زلزلوں کی شدت ریکٹراسکیل پر بالترتیب 2.8 ,2.6 اور2.9 ریکارڈ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.