جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور میں ایک بینک برانچ ہونے کی وجہ سے وہاں کی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک ہی بینک ہونے کی وجہ سے بینک کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
مہور بینک کے باہر انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا سلوگن 'دو گز کی دوری، ہے بہت ضروری' ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ کیونکہ یہاں ایک ہی بینک برانچ ہونے کی وجہ سے لمبی قطاریں لگ جا رہی ہیں۔
وہیں لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ اگر مہور میں ایک اور بینک برانچ کھول دی جائے تو لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔