جموں و کشمیر کے خطے جموں کے نگروٹہ میں تین روز قبل سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
چاروں عسکریت پسندوں کا تعلق جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے بتایا گیا جو کشمیر کی جانب جا رہے تھے۔ ان کے پاس سے 11 اے کے 47 رائفلیں، تین پستول، 29 دستی بم اور دیگر ساز و سامان برآمد کیے گئے تھے۔
بھارتی فورسز نے اس کے لیے پاکستان کو ذمے دار قرار دیا ہے اور پاکستان کے خلاف داخلی اور سفارتی سطح پر احتجاج درج کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'گپکار گینگ دفعہ 370 کی بحالی کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے'