ETV Bharat / city

راجوری میں بی جے پی رہنما کے گھر دھماکے میں ایک کی موت، چار زخمی - latest news Rajouri blast

جموں و کشمیر کے راجوری میں بی جے پی رہنما جسبیر سنگھ کے گھر پر دھماکہ میں ایک کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی زخمی ہیں۔ فی الحال دھماکہ کے بارے میں پولیس افسران کچھ بھی بتانے سے انکار کر رہے ہیں۔

Rajouri blast area under corden
بلاسٹ
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 12:15 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راحوری کے کھانڈلی علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گی جب بی جے پی کے لیڈر جسبیر سنگھ کےگھر پر دھماکہ ہوا، جس میں گھر کے 5 افراد ذخمی ہوگے۔ دھماکہ کے فوری بعد ضلع پولیس، آرمی و مقامی لوگ موقع پرپھنچ گئے اور زخمیوں کو ضلع شفاخانہ راجوری منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران ایک کی موت واقع ہو گئی۔

دیکھیں ویڈیو

تاہم باقی زخمیوں کی بھی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ایس ایس پی راجوری کی ہدایت پر علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی گی ہے۔ ابھی تک دھماکہ کے وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

تاہم کسی بھی آفیسر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اصل دھماکہ کی چیز سے ہوا ہے اور گھر پر کتنے لوگ موجود تھے۔ گھر والے کوئی بیان دینے سے بچ رہے ہیں۔ علاقے کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے۔

مزیدتفصیلات کا انتظار ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.