فٹ انڈیا فریڈم رن کو ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے اپنے احاطہ دفتر کے احاطہ میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی کے دوران نوجوانوں نے حب الوطنی کے نعرے بلند کئے اور اس موقع پر حب الوطنی کے گیت بھی گائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: بے روزگار نوجوانوں میں 9 کمرشل گاڑیاں تقسیم
ریلی بس اسٹینڈ اور سرکلر روڈ (توندواہ) سے گزرنے کے بعد ڈاک بنگلہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر خوشحال گپتا، میونسپل کونسلر ڈوڈہ رمیش کمار کے علاوہ دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔