کشتواڑ: پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھی نیشنل گرل چائلڈ ڈے National Girl Child Day منایا گیا، جس کا مقصد بیٹیوں کے حقوق سے لوگوں کو بیدار کرنے کے ساتھ ہی 'ایک روشن کل کے لیے لڑکیوں کو بااختیار بنانا' بھی تھا۔
تقریب کا افتتاح آئی سی ڈی ایس کشتواڑ نے کیا، جب کہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما اور چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ پرہلادھ بھگت اور ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر ستیش کمار موجود تھے۔
مزید پڑھیں: National Girl Child Day Program: 'لڑکیوں کی نشوونما پر توجہ دینا ضروری ہے'
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹیوں سے ہی گھر روشن ہے اور بیٹیاں ماں باپ کی شان ہوتی ہیں۔ اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے کہا کہ جس گھر میں بیٹی نہیں، اس گھر میں برکت نہیں ہے۔