ETV Bharat / city

Kashmiri Pandits with Ghulam Nabi Azad: کشمیری مہاجر پنڈت لیڈران غلام نبی آزاد کی حمایت میں - غلام نبی آزاد کا جموں دورہ

کشمیری پنڈت لیڈر کرشن مہاراج نے کہا کہ غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی میں مین اسٹریم پارٹیوں کے متعدد لیڈران نے شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غلام نبی آزاد کل اتوار 4 ستمبر کو جموں و پہنچیں گے۔ Kashmiri Pandit Leaders to Join Ghulam Nabi Azad

Kashmiri Pandits with Ghulam Nabi Azad
کشمیری پنڈت لیڈر
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 4:18 PM IST

جموں: کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے والے کشمیری پنڈت لیڈر مہاراج کرشن (ریٹائرڈ ایس پی) بھی اب متعدد کشمیری پنڈتوں سمیت غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں۔ مٹھی پنڈت کالونی میں رہائش پذیر کشمیری پنڈت لیڈر کرشن مہاراج نے کہا کہ وہ 4 ستمبر کو غلام نبی آزاد کے جلسے میں شرکت کریں گے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری پنڈت اسی دن غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے جلسہ گاہ میں پہنچیں گے۔ Ghulam Nabi Azad Quits Congress

کشمیری مہاجر پنڈت غلام نبی آزاد کی حمایت میں

کشمیری پنڈت لیڈر کرشن مہاراج نے کہا کہ غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی میں مین اسٹریم پارٹیوں کے متعدد لیڈران نے شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ متعدد مین اسٹریم پارٹیوں کے لیڈران نے ملاقات کی اور پوری حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غلام نبی آزاد کی جانب سے نئی پارٹی تشکیل دینے کا جموں و کشمیر کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اب غلام نبی آزاد ہی کشمیری پنڈتوں کے مسائل حل کریں گے۔ Kashmiri Pandit About Ghulam Nabi Azad

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد 4 ستمبر کو جموں پہنچ رہے ہیں اور پہلے ہی جموں میں اُن کے استقبال کی بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ بتادیں کہ چار ستمبر کو جموں دورے کے بعد غلام نبی آزاد سرینگر جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں متعدد مین اسٹریم پارٹیوں کے لیڈران نے غلام نبی آزاد کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ اگرچہ آزاد گروپ میں شامل ہونے کے بارے میں انہوں نے اعلان نہیں کیا لیکن ذرائع نے بتایا کہ چار ستمبر کو جموں میں ریلی کے دوران مذکورہ لیڈران باضابطہ اعلان کریں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.