جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Manoj Sinha on Jammu LPG Cylinder Blast
لیفٹیننٹ گورنر نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
![بشکریہ ٹوئٹر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/jk-jam-fireincident-dry-7204390_15032022090106_1503f_1647315066_666.jpg)
وہیں اس حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو ایک ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا 'جموں میں ایک اسکریپ کی دکان میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ ضلع انتظامیہ کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔'
- یہ بھی پڑھیں: LPG Cylinder Explosion in Jammu: جموں کے ریذیڈنسی روڈ پر دھماکہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں شہر کے مصروف ترین علاقے ایلیٹ ریزیڈنسی روڈ پر دیر شام ایک دھماکہ ہوا۔ اس گیس سلنڈر دھماکے میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ Jammu LPG Cylinder blast