ETV Bharat / city

کشتواڑ: سرتھل سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات - سناتن دھرم سبھا کشتواڑ کے ضلع پردھان ہنسراج بھوتیال

کشتواڑ سے سرتھل جانے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے فوری مداخلت کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشتواڑ: سرتھل سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 4:09 PM IST

جموں و کشمیر میں کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع علاقہ سرتھل کی آبادی تقریباً 20 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں ایک مشہور مندر بھی ہے جہاں روزانہ یاتریوں کی بڑی تعداد آتی ہے اور ہر سال ماہ جولائی میں کشتواڑ سے چھڑی یاترا سرکوٹ گوری شنکر مندر سے سرتھل نکالی جاتی ہے جبکہ سرتھل دیوی یاترا کے موقع پر ضلع بھر میں سرکاری طور پر دو یوم کی تعطیل ہوگی ہے اور یاترا کا انعقاد ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔

کشتواڑ: سرتھل سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات

افسوس کی بات یہ ہے کہ جس سڑک سے ہزاروں افراد سرتھل مندر کو درشن کےلیے آتے ہیں وہ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ مقامی افراد نے سرتھل سڑک کی مرمت کا ضلع انتظامیہ سے متعدد بار مطالبہ کیا ہے، لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق 2017-18 کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی کشتواڑ سنیل کمار شرما نے سرتھل سڑک کے کاموں کا افتتاح انجام دیا تھا جس کی لاگت 20 کروڑ روپئے بتائی گئی تھی تاہم آج بھی افتتاحی تقریب کا بورڈ موجود ہے۔ افتتاح کے باوجود سڑک کی مرمت کا کام نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشتواڑ: 'کنتواڑا کی عوام نے آر ڈی ڈی پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا'

سناتن دھرم سبھا کشتواڑ کے ضلع پردھان ہنسراج بھوتیال نے سرتھل سڑک کے تعمیری کاموں میں کروڑوں روپئے کے گھوٹالے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کرائم برانچ یا سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر مسئلہ کی یکسوئی کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.