جموں: عام آدمی پارٹی خطہ جموں کے ٹریڈ یونین صدر سیوا سنگھ کی سربراہی میں تحصیل پوگل پرستان کے اکھڑہال میں پارٹی کی بلاک کمیٹی تشکیل دی گئی۔
پارٹی کو مزید مستحکم و مضبوط بنانے کے لئے بالی نے اتوار کے روز بلاک اکھڑہال میں بلاک سطح کی کمیٹی تشکیل دے کر اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ ضلع رام بن میں بھی عام آدمی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
اتوار کے روز سیوا سنگھ کی سربراہی میں تحصیل پوگل پرستان کے اکھڑہال علاقہ میں عام آدمی پارٹی کی تحصیل سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں کیول سنگھ کو بلاک صدر فردوس سوہل، اشوک سنگھ، پون سنگھ کو نائب صدر مقرر کیا گیا جب کہ مبشر نائیک کو جوائنٹ سکریٹری، عبدالرشید کو سکریٹری، کہر سنگھ کو آفس سکریٹری، چین سنگھ، کرنل سنگھ، ایشر سنگھ کو ممبر مقرر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: دربار مو کی قدیم روایت منسوخ، کاروباری طبقہ مایوس
برفباری کے سبب مغل روڈ پرآمد ورفت معطل
پارٹی میں مختلف عہدوں پر فائز ہونے والے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سیوا سنگھ بالی نے اپیل کہ وہ اپنے فرائض محنت لگن و ایمانداری کے ساتھ انجام دے اور لوگوں کے مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے اور عام آدمی پارٹی کے منشور ہر فرد تک پہنچائے۔