ETV Bharat / city

جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بجرنگ دل نے راکیش پنڈت کی موت معاملے کے خلاف آج احتجاجی مظاہر کیا۔

جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج
جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 9:24 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے اندھا دھن فائرنگ میں ہلاک ہوئے راکیش پنڈت معاملے میں آج بجرنگ دل کی جانب سے جموں کے پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین نے پاکستان کاپتلا بھی نذر آتش کیا۔ اس دوران بجرنگ دل جموں و کشمیر کے صدر راکیش بجرنگی نے کہا کہ یہ حملہ خطہ میں قوم پرست طاقتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، جس کا ذمہ دار پاکستان ہے۔

جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ ملک سے پیار کرنے کے حوصلوں کو پست کرنے کی یہ اور ایک ناکام کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے بی جے پی رہنما راکیش پنڈت پر اندھا دھند گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ راکیش پنڈت کی حفاظت پر دو پولیس اہلکار مامور تھے لیکن وہ سکیورٹی گارڈز کے بغیر ایک دوست کے گھر گئے تھے جہاں عسکریت پسندوں نے ان کو ہلاک کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.