ETV Bharat / city

جموں: بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف پینتھرز پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 10:59 PM IST

جموں و کشمیر میں بڑھتی بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف پینتھرز پارٹی نے جموں میں احتجاج کیا۔

جموں: بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف پھنترز پارٹی کا احتجاج

جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے پریس کلب میں آج جموں کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنان نے پارٹی کے چیئرمین ہرس دیو سنگھ کی قیادت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر ہرس دیو سنگھ نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح 21.6 فیصد اور افراط زر کی شرح 7.39 فیصد انتہائی پریشان کن ہے اور بی جے پی حکومت کے ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔'

خطے میں 2019 کے بعد وزارت شماریات اور پروگرام اور سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 21.6 فیصد ہے جو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) میں سب سے زیادہ ہے۔

سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7.39 فیصد کی افراط زر کی شرح نے خطے کو ہندوستان میں رہنے کے لیے مہنگا ترین مقام بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف این ایس یو آئی کا احتجاج

سابق وزیر ہرس دیو سنگھ نے مزید کہا کہ 'حکومت لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ترقی، روزگار اور دیگر عوامل کی بنا پر من گھڑت کہانیاں بناتی ہے جبکہ زمینی صورت حال جموں کشمیر کی مختلف ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.