جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جماعت رضائے مصطفیٰ منڈی کی جانب سے مرکزی عید گاہ میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران عید گاہ کی چاردیواری و دیگر معاملات کو بہتر بنانے کو لے کر گفتو ہوئی۔ اس دوران امام و خطیب مرکزی جامع مسجد منڈی مولانا سید فضل حسین قادری و صدر جماعت رضائے مصطفی منڈی سید مسرت حسین شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی کے علاوہ دیگر کارکنان نے میٹنگ میں شرکت کی۔ Meeting of Jamaat Raza-e-Mustafa at Central Eidgah Mandi
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: منڈی میں علماء حضرات کی پریس کانفرنس
مولانا سید فضل حسین قادری نے کہا کہ 'یوتھ رضائے مصطفیٰ کمیٹی نے آئیندہ الوداعی جمعہ اور عیدالفطر کی آمد کو دیکھتے ہوئے میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کے دوران عید گاہ کی صاف صفائی چاردیواری کی دیکھ ریکھ اور سڑک سے عید گاہ تک سیڑھیوں کی درستگی وغیرہ پر غور و حوض کیا گیا۔' انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ، تحصیلدار منڈی و متعلقہ محکموں کے آفیسران سے اپیل کی کہ وہ عید گاہ میں پانی اور دوسری اہم سہولیات کو میسر کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔ تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'