ETV Bharat / city

Agneepath Scheme: پونچھ میں لڑکیوں نے بھی کرایا اگنی پتھ اسکیم کے لیے رجسٹریشن

ضلع پونچھ میں انڈین آرمی کی درگا بٹالین کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی رجسٹریشن کرایا۔ registration Program for Agneepath Scheme in Poonch

پونچھ میں لڑکیوں نے بھی کرایا اگنی پتھ اسکیم کے لیے رجسٹریشن

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 10:04 AM IST

پونچھ: مرکزی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے اگنی پتھ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں انڈین آرمی کی درگا بٹالین کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں کے ساتھ سرحدی گاؤں کی لڑکیاں بھی جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔' Girls registration for Agneepath scheme in Poonch

پونچھ میں لڑکیوں نے بھی کرایا اگنی پتھ اسکیم کے لیے رجسٹریشن

اگنی پتھ اسکیم کے تحت پونچھ کے سرحدی گاؤں کوسلیہ میں پونچھ ہیڈ کوارٹر کی درگا بٹالین کی طرف سے پونچھ کے سرحدی گاؤں کھڈی، کرماڈا، دیگوار، کوسلیہ، گولپور اور آجوٹ میں آن لائن رجسٹریشن کا انعقاد کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول کے قریب درجنوں دیہاتوں کے علاوہ پونچھ قصبے کے 550 سے زیادہ نوجوان اور 70 سے زیادہ لڑکیوں نے رجسٹریشن کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: Agnipath Registration Camp: اگنی پتھ بھرتی کیلئے 25 آر آر کی جانب سے اندراج کیمپ

رجسٹریشن پروگرام کے دوران نوجوانوں کو درگا بٹالین کے ذریعہ جوائن انڈین آرمی ویب پورٹل پر اگنی ویر کے طور پر رجسٹریشن کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ فوج نے نوجوانوں کو بتایا کہ 'فوج میں بھرتی ہونے کے لیے فزیکل اور تحریری دونوں ٹیسٹ کے لیے مفت ٹریننگ شروع کی جا رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.