جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مختلف مقامات پر مسلمانوں نے احتیاط کے ساتھ نماز دوگانہ کا اہتمام کیا اور رضائے الٰہی کے لیے قربانی پیش کی اور یہ قربانی کا سلسلہ تین دنوں تک جاری رہے گا۔
وہیں، عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کی وجہ سے سبھی مقامات پر اجتماعات پر پابندی رہی جس کی وجہ سے لوگ نماز عید محدود پیمانے پر ادا کیا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئی۔
اس دوران ایس ایس پی کشتواڑ زفقت حسین بھٹ اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے لوگوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ملک کے سرکردہ علمائے دین نے مسلمانوں کو کورونا وبا اور حالات کے پیش نظر سنت ابراہیمی پر احتیاط کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔