واضح رہے کہ رامبن کے نزدیک کیفٹریہ موڑ پر گزشتہ دیر رات ایک ٹریکٹر دریائے چناب میں جاگرا تھا، جس میں سوار پانچ مزدور میں سے تین کو پولیس اور مقامی رضاکاروں نے زندہ بچالیا تھا تاہم دو لاپتہ افراد میں سے ایک، ڈرائیور الطاف احمد (32) ولد غلام حسن کا (ساکن کانگا تحصیل) کی لاش بڑی مشقت کے بعد دریاے چناب سے نکالی گی۔
تاہم مدثر احمد بٹ ولدیت عبدالرشید بٹ (ساکن ہوچکی تحصیل اکھڑال) کی لاش دریاے چناب کی تیز لہروں میں بہہ گئی ہے، پولیس اور مقامی رضاکاروں کی جانب سے لاش کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہے۔