ETV Bharat / city

اننت ناگ میں سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف یووا مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ

جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گذشتہ روز دو عسکریت پسندوں نے بی جے پی کے ایک سرپنچ کے مکان میں گھس کر انہیں اور انکی اہلیہ پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعہ کے خلاف آج جموں میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے شدید احتجاج کیا۔

اننت ناگ میں سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف یووا مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ
اننت ناگ میں سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف یووا مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 3:39 PM IST

اننت ناگ میں سرپنچ اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت کے خلاف بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں عمران خان کے علامتی پتلے اور پاکستان کے پرچم کو نذرآتش کیا گیا۔ احتجاجیوں نے کچی چھاونی چوک پر پاکستان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

اننت ناگ میں سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف یووا مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ

اس دوران یوتھ صدر ارن دیو سنگھ جموال نے احتجاج کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اننت ناگ واقعہ کےلیے پاکستان ذمہ دار ہے جبکہ اس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے‘۔ ارون دیو سنگھ جموال نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماوں نے ملک کی خاطر کئی قربانیاں دی ہیں جبکہ انہیں یاد رکھا جائے گا۔

گذشتہ سال کشتواڑ ضلع میں ہلاک ہونے والے دو رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے دیو سنگھ نے کہا کہ ان کے قاتلوں کو جس طرح بے نقاب کیا گیا تھا اسی طرح کل کے واقعہ کے ذمہ داروں کو بھی بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ کے بس اڈے میں کریک ڈاؤن

واضح رہے کہ گذشتہ روز اننت ناگ کے ریڈونی کولگام میں رہنے والے غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ جواہرہ بانو پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ یہ دونوں میاں بیوی اننت ناگ میں ایک کرایہ کے کمرے میں رہا کرتے تھے مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ تھے۔ اس واقعہ پر بی جے پی کے علاقہ نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی اور اپنی پارٹی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.