ETV Bharat / city

Sankalp Rally Canceled in Jammu: امت شاہ کا 'سنکلپ ریلی' سے خطاب منسوخ

author img

By

Published : May 8, 2022, 2:21 PM IST

بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے سبب وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا جموں دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ Amit Shah Address to Sankalp Rally Canceled in Jammu

امت شاہ کا 'سنکلپ ریلی' سے خطاب منسوخ
امت شاہ کا 'سنکلپ ریلی' سے خطاب منسوخ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا آج دورۂ جموں منسوخ ہوا ہے۔ وزیر داخلہ جموں میں ویسٹ پاکستان مہاجروں کی سنکلپ ریلی سے خطاب کرنے والے تھے جو جموں میں مہاجرین اور آر ایس ایس نے منعقد کی تھی۔ اس ریلی میں شاہ مہاجرین کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرنے والے تھے جہاں ان مہاجرین کے علاوہ بی جے پی کارکنان بھی شرکت کرنے والے تھے۔ تاہم بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے سبب وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا جموں دورہ منسوخ کیا ہے۔ Amit Shah Address to Sankalp Rally Canceled in Jammu

یاد رہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کو جموں وکشمیر کے شہری حقوق عطا کئے ہیں اور وہ اب یہاں کے ہی باشندے قرار دیے گئے۔ ان مہاجرین کی تعداد تقریباً 60 ہزار سے زائد مانی جاتی ہے اور مرکزی حکومت کے اس قدم سے وہ بی جے پی کے حامی تصور کئے جارہے ہیں۔ شہری حقوق کے علاوہ مرکزی سرکار نے ان کو پیکیج بھی دیا تھا جس سے ان کی بازآبادکاری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ Amit Shah in Jammu

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.