ETV Bharat / city

جموں و کشمیر کے 14 رہنماؤں کی وزیراعظم کے ساتھ 24 کو میٹنگ متوقع - مرکزی سکریٹری اجے بھلا

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جموں و کشمیر کے 14 رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس اجلاس کا اہتمام 24 جون کو ہوگا۔

Jammu Kashmir leaders
Jammu Kashmir leaders
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 8:20 AM IST

Updated : Jun 20, 2021, 8:55 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے 14 رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں جموں و کشمیر کے چار سابق وزرائے اعلی بھی شامل ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے فریم ورک کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، بی جے پی، کانگریس، جموں و کشمیر اپنی پارٹی، سی پی آئی، پیپلز کانفرنس اور جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے رہنماؤں کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ مرکزی سکریٹری اجے بھلا نے جموں و کشمیر کے 14 رہنماوں کو ٹیلیفون کے ذریعہ مدعو کیا ہے۔

جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی 5 اگست 2019 کے بعد وزیر اعظم سے یہ پہلی ملاقات ہوگی جب مرکز نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کردیا۔

عہدیداران نے بتایا کہ یونین جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کی خواہاں ہے جس کا انعقاد دسمبر میں یا آئندہ برس مارچ میں ممکن ہے۔ جسٹس آر دیسائی کی سربراہی میں حد بندی کمیشن آئندہ چند مہینوں کے دوران انتخابی حلقوں کی شیڈولنگ کا کام مکمل کرے گا۔ رواں برس مارچ میں کمیشن کو ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تمام رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی منفی رپورٹ ساتھ میں لے کر آئیں۔

مدعو کرنے والوں میں چار سابق وزرائے اعلیٰ یعنی نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ، کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں عمر عبداللہ نے کہا کہ انہیں دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور پارٹی کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

نیشنل کانفرنس کے ذرائع نے بتایا کہ فاروق عبداللہ پارٹی رہنماؤں سے اجلاس میں شرکت کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے اتوار کو پارٹی رہنماوں کے درمیان تبادلہ خیال کریں گی۔

جموں و کشمیر کے چار سابق نائب وزرائے اعلیٰ کانگریس کے رہنما تارا چند، پیپلز کانفرنس کے رہنما مظفر حسین بیگ اور بی جے پی کے رہنما نرمل سنگھ اور کوویندر گپتا کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ سی پی آئی کے رہنما محمد یوسف تاریگامی، جموں و کشیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری، پیپلز کانفرنس کے سجاد لون، جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ جی اے میر، بی جے پی کے رویندر رینہ اور پینتھرس پارٹی کے رہنما بھیم سنگھ کو بھی اس میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 20, 2021, 8:55 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.